ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / گوکرن:کوڈلے بیچ پر اتی کرم کو نکال باہرکرنے ڈی سی کی ہدایت : لائف گارڈ مرکز کا معائنہ

گوکرن:کوڈلے بیچ پر اتی کرم کو نکال باہرکرنے ڈی سی کی ہدایت : لائف گارڈ مرکز کا معائنہ

Sun, 10 Sep 2017 21:21:09    S.O. News Service

گوکرن:10/ستمبر (ایس اؤنیوز)گوکرن کے سمندری ساحل کے کوڈلے بیچ پر ضلع انتطامیہ اور محکمہ سیاحت کے اشتراک سے تعمیر کردہ لائف گارڈ نگراں مرکز کا اترکنڑا ضلع ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول حفاظتی طورپر معائنہ کیا۔ اس دوران بیچ پر اتی کرم کو نکال باہر کرنے محکمہ تحصیل افسران کو ہدایات جاری کیں۔

ضلعی انتظامیہ سیاحو ں کی حفاظت کی پابند ہے ، کئی سیاح سمندر میں تیرنے کے دوران ہلاک ہونے سے کئی سیاح خوف زدہ ہیں ، جس کو دیکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ ساحل پر سیاحو ں کی حفاظت کے لئے کئی اقدامات کررہی ہے، لائف گارڈ نگراں مرکز کی تعمیر بھی اسی سلسلہ کا ایک حصہ ہے۔ لائف گارڈ مرکز پر حفاظت کے لئے ضروری بوئیو ٹائر، رستی اور فوری علاج اشیاء دستیاب رہیں گی ۔ اور مرکز میں بیٹھ کر مشکل میں پھنسے ہوئے لوگوں کو دیکھا جاسکتاہے، تاکہ ان کی حفاظت کے لئے فوری طورپر اقدام کیا جائے۔ سمندر میں موجوں کے حوالے ہوکر بہہ جانے والوں کو بچانے کا مرکز کام انجام دے گا۔ ڈی سی اپنے وفد کے ساتھ پورے ساحل کا نظارہ اور لائف گارڈ مرکز کا معائنہ کرنے کے بعدکچھ ہدایات جاری کیں۔ وفد میں ڈی سی ، اے سی اور محکمہ تحصیل کے افسران موجود تھے۔

ساحل پر سرکاری زمینات کا قبضہ کرتے ہوئے کئی عمارتیں اور کچھ زیر تعمیر عمارات نظر آئیں توڈی سی نے انہیں فوری طورپر نکال باہرکرنےکا حکم جاری کیا۔ ڈی سی کے اچانک دورے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گوکرن کے مقامی باشندوں نے مین روڈ کی تنگ دامانی کا شکوہ کیا اور اس کے توسیع کا مطالبہ پیش کیا۔ اسی طرح کچھ لوگوں نے سیاحوں کی سواریوں کے پارکنگ کے لئے مناسب انتظامات کرنے کی مانگ کی۔


Share: